بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں آج(منگل) قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک نوجوان کو شہید کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع کے علاقے PANJTIRTHI میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔
اس سے قبل بھارتی فوج نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ پانچ کشمیری شہید کردیے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے تحقیقی شعبے کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔
اس دوران کئی نظر بندوں کی غیرقانونی حراست کو طول دینے کیلئے ان پر ظالمانہ قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔