اقوام متحدہ کا ایتھوپیا میں انسانی صورتحال پر اظہار تشویش
پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا ہائی کمیشن اوردوسرے شراکت داروں نے پناہ گزینوں اور واپسی کے امور کے ایتھوپیا کے ادارے کے ساتھ مل کر گزشتہ ہفتے دوکیمپوں کا فوری جائزہ لیا جس کے بعد پانی کی فراہمی اور صحت کی محدود سہولتوں کی بحالی کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔