Monday, 16 September 2024, 11:50:24 pm
 
حکومت نے اگلے پندرہ دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
August 01, 2024

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں چھ روپے سترہ پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں دس روپے چھیاسی پیسے فی لٹر کمی کی ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت دو سو انہتر روپے تینتالیس پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت دو سو بہتر روپے ستتر پیسے فی لٹرمقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے بہتر پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے بتیس پیسے کمی کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت ایک سو ساٹھ روپے ترپن پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت ایک سو ستتر روپے انتالیس پیسے ہوگی۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔