پاکستان اور قازقسان نے موسمی خطرات ، فضائی آلودگی اور آبی قلت کے مسائل کے حل کیلئے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
اس عزم کا اظہار موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی معاون رومینہ خورشید عالم اور قازقستان کے سفیر YERZHAN KISTAFIN کے درمیان آج(جمعرات) اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیاگیا۔