انیس سو اکانوے کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کے بارے میں صوبوں کے تحفظات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد میں آبی وسائل کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
چاروں صوبوں کے آبپاشی کے وزراء نے اجلاس میں شرکت کی اور پانی کی تقسیم کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبوں کے تحفظات دور ہونے تک مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔