Thursday, 28 March 2024, 07:18:18 pm
کوئٹہ میں فائرنگ سے وکیل جاں بحق
June 06, 2023

File Photo

آج (منگل) صبح کوئٹہ میں ائرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک وکیل کو قتل کردیا۔

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس سے اس ناخوشگوار واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔