وزیراعظم عمران خان نے زراعت میں تاریخی پیداوار اور برآمدی اہداف کے حصول کیلئے متعلقہ حکام کی کوششوں کوسراہا ہے ۔
وہ قومی تحفظ خوراک کے وزیر سید فخر امام سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج (بدھ)اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے قومی تحفظ خوراک کی وزارت کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے آموں اور ترشاوہ پھلوں کی ریکارڈ برآمدات کیں ۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو کپاس، گندم،چاول، گنااورمکئی کی فصلوں کی حوصلہ افزاء پیداوار کے بارے میں آگاہ کیا ۔وزیراعظم کو بتایاگیا کہ 30ستمبر تک تین کروڑ 85 لاکھ کپاس کی گانٹھیں ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ سال اس عرصے تک دو کروڑ ستر لاکھ گانٹھیں ہوئی تھیں ۔وزیراعظم کو مزید بتایاگیا کہ گزشتہ سال کے دو کروڑ پچھہتر لاکھ ٹن گندم چوراسی لاکھ ٹن چاول آٹھ کروڑ ایک لاکھ ٹن گنا اور چوراسی ٹن مکئی کا ہدف باآسانی حاصل کرلے گا ۔
ادھر واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اورانھیں دیامیر بھاشا اورمہمندڈیموں سمیت مختلف منصوبوں میں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے بجلی کی پیداوار اور تحفظ آب کے حوالے سے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر واپڈا کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیا ۔