Monday, 07 April 2025, 10:22:09 pm
 
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ
April 07, 2025

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں چھ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران 5.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔آئی ٹی، کمپیوٹر اور ٹیلی کام سروسز کی برآمدات میں پچیس فیصد اضافہ ہوا، جو 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔عالمی منڈی میں پاکستانی آئی ٹی سروسز کی مانگ بڑھتی جارہی ہے، جو فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع فراہم کررہی ہے۔حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں آئی ٹی کی برآمدات کا ہدف 15 ارب ڈالر مقرر کیا ہے اور حالیہ اضافے نے اس ہدف کو حاصل کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔