سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں میثاق معیشت پر مذاکرات وقت کا تقاضا ہے۔
وہ آج(بدھ)کی شام لاہور میں میثاق معیشت کے موضوع پر ایک مباحثے سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھا کر معاشی مسائل حل کئے جا سکتے ہیں کیونکہ ہماری مستقبل کی نسلوں کیلئے مستحکم معیشت لازمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ملک بھر میں سرکاری و نجی شراکت داری کو فروغ دیا جائے۔