Thursday, 28 March 2024, 09:39:39 pm
رواں مالی سال کااقتصادی سروے جمعرات کو جاری کیاجائے گا
June 07, 2023

رواں مالی سال کے دوران اہم سماجی و معاشی کامیابیوں کی تفصیل پر مشتمل اقتصادی سروے کل(جمعرات)کو اسلام آباد میں جاری کیا جائے گا۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے۔

 اقتصادی سروے میں اہم سماجی و معاشی پیشرفت، کارکردگی اور زراعت ،مصنوعات سازی، صنعت، خدمات، توانائی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات،سرمائے کی منڈیوں صحت عامہ، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور کمیو نیکیشن سمیت معیشت کے مختلف شعبوں کے اقتصادی رجحانات سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔