رات برمنگھم کے ایجیسٹن سٹیڈیم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز دو ہزار چوبیس کے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو اناسی رنز سے ہرادیا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 195رنز کا ہدف دیا۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 117رنز بنا سکی۔ پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا بھارت ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد اب آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔