پنجاب کی وزیراطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور اس کے فیصلوں کو تسلیم کیا ہے ۔
انہوں نے آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ کسی بھی قسم کی صورتحال میں آئین شکنی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ آئین کسی بھی ادارے کو لامحدود اختیار نہیں دیتا۔
انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں کئے گئے غلط معاشی فیصلوں کو قوم اب تک بھگت رہی ہے۔