Monday, 14 September 2026, 05:01:44 am
 
صوبے بھر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے مکمل طور پر متحرک ہیں، مریم اورنگزیب
September 13, 2026

پنجاب حکومت نے سموگ سے قبل حفاظتی اقدامات تیز کر دیے ہیں، صوبے بھر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے آج لاہور میں ایک بیان میں کہا کہ ایک ہی دن میں ایک ہزار ایک سو بائیس کلومیٹر سڑکوں پر پانی کا چھڑکا ئوکیا گیا، جبکہ گرد و غبار اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے دو سو انیس سڑکوں کے مختلف حصوں کی مرمت کی گئی۔