فرانس نے پاکستان کے ساتھ خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوںمیں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اس خواہش کا اظہار پاکستان میں فرانس کے سفیر NICOLAS GALEY نے اسلام آباد میں فرانس کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب میں کیا۔وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات، توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں فرانس کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ دوستانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیںکیونکہ ہزاروں طلبہ سمیت ایک لاکھ سے زائدپاکستانی فرانس میں مقیم ہیں۔