موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ حکومت پلاسٹک کے خطرے سے نمٹنے اور عوام کی صحت کی حفاظت کیلئے تمام صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے تمام ترا قدامات اٹھارہی ہے ۔
آج(اتوار) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پلاسٹک ذرات کی آلودگی سے نمٹنا قومی ترجیح ہے ۔
پلاسٹک کے باریک ذرات انسانی کھانے میں شامل ہونے کے حوالے سے حالیہ مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ مائیکرو پلاسٹک دنیا بھر میں ماحولیاتی اور عوامی صحت کا معاملہ اختیار کرچکا ہے ۔
انہوں نے سفارش کی کہ ایک باراستعمال کرنے والے پولیفن پلاسٹک موادکے بجائے جدید اورانحطاط پذیرمتبادل پلاسٹک کا استعمال کیا جائے تاکہ باریک پلاسٹک کے خوراک کاحصہ بننے کی روک تھام کی جاسکے۔