بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا ہے کہ مستحق خواتین کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے یہ بات ضلع بونیر کی تحصیل گدے زئی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے Dynamic رجسٹری سینٹر کے افتتاح کے بعد کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس Dynamic رجسٹری سینٹر کے قیام سے غریب اور مستحق خواتین مناسب طریقے سے اپنا اندراج کروا سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کو باعزت اور شفاف انداز سے امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں۔
روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر نشوونما پروگرام خواتین اور بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔