Wednesday, 23 October 2024, 05:58:54 am
 
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ
September 17, 2023

فائل فوٹو

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔

وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

عبوری وزیراعظم اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وہ یو این جی اے کے اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایک اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران انوار الحق کاکڑ عالمی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ امریکہ کے ممتاز تھنک ٹینکس کا دورہ بھی کریں گے۔