Thursday, 03 April 2025, 07:41:24 am
 
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا
March 18, 2025

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔

تاہم صبح اور شام کے اوقات کے دوران پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور سترہ کراچی تئیسپشاور پندرہکوئٹہ ،گلگت اور مری چھاور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، Lehپلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموںمیں موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیادرجہ حرارت:سرینگر،پلوامہ اور شوپیاں میںایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چودہ، Lehمنفی چھ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ۔