Sunday, 20 April 2025, 12:08:32 am
 
پاکستان سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلاء کا عمل جاری
April 19, 2025

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے ملک سے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعے کو پانچ ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔

پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان شہریوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 71ہزار 969 ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔