Thursday, 28 September 2023, 03:04:30 am
جمال شاہ کا ورثہ چینل شروع کرنے کا اعلان
September 19, 2023

ثقافت او ر ورثے کے وزیر جمال شاہ نے پاکستان کے علاقائی ادب کو فروغ دینے کیلئے ایک ورثہ چینل شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔ وہ آج (منگل) پاکستان اکادمی ادبیات اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کررہے تھے جس کا موضوع تھا ہم جگنو تارے دھرتی کے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چینل پر تمثیل، کہاوت، شاعری ، موسیقی سمیت علاقائی ادب کے مختلف انواع ترجمہ شدہ صورت میں دکھائی جائیں گی تاکہ کوئی بھی زبان بولنے والے ملک کے ہر حصے کے نوجوان ہماری ملک کی متنوع ثقافت کو سمجھ سکیں۔ دو روزہ کانفرنس میں علاقائی زبانوں میں بچوں کے ادب کو فروغ دینے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔