اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اس کی غیرقانونی موجودگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد کی حمایت میں ایک سو چوبیس ووٹ ڈالے گئے، تینتالیس ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ اسرائیل اور امریکہ سمیت بارہ دیگر ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی۔