نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے خوشحالی اور ترقی کے لئے ڈی ایٹ کے رکن ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اظہارکیا ہے۔
وہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آٹھ ترقی پذیرملکوں کے وزرائے خارجہ کی اکیسویںکونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے ڈی ایٹ ممالک کی معیشتوں خصوصاً زراعت،تحفظ خوراک اور سیاحت کے شعبوں میں اقتصادی تعاون اور تجارت کے امکانات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ میں تشدد میں مسلسل اضافے پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
نائب وزیر اعظم نے غزہ، لبنان اور شام میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر زور دیا۔
انہوں نے ڈی ایٹ کی رکنیت کے لئے آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔