Saturday, 27 July 2024, 08:34:44 am
پاکستان،بیلاروس کا سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
September 20, 2023

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں اپنے بیلاروس ہم منصب سرگئی ایلینک سے ملاقات کی۔دونوں فریقوں نے جنوری 2023 میں پاکستان بیلاروس مشترکہ اقتصادی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ سمیت دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے اندر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ ایلینک نے شنگھائی تعاون تنظیم میں بیلاروس کی رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان سفارتی تعلقات کو آگے بڑھانے اور مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔