Thursday, 07 December 2023, 05:35:45 pm
پاکستان کی فلسطین سےمتعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوسکتی،طاہراشرفی
November 20, 2023

مذہبی ہم آہنگی کے بارے میں معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی تبدیل نہیں ہو سکتی۔

آج(پیر) اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کی اور اُن سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا اسرائیل کی حالیہ بربریت کے تناظر میں فلسطینیوں کیلئے امدادی اشیاء کی دوکھیپ بھجوائی جا چکی ہیں۔ حکومت اور فوجی قیادت نے امداد دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔