بجلی چوری کے خلاف ملک گیر مہم کے دوران ایک سو پانچ ارب روپے وصول کرلیے گئے ہیں۔
یہ ملکی معیشت کی بحالی اور لوگوں کو بجلی کے بحران سے نکالنے کیلئے حکومت اور عسکری قیادت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے ۔
تیس جون سے رواں ماہ کی تیرہ تاریخ تک متعلقہ حکام نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، ملتان اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے ایک ارب تریسٹھ کروڑ روپے وصول کرلئے ہیں۔
اس عرصہ کے دران پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ میں بجلی چوروں سے تینتالیس کروڑروپے وصول کرلئے گئے ہیں۔
بجلی چوروں میں ملوث تقریباً تراسی ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔