Sunday, 08 September 2024, 04:34:32 am
 
ویمنز ایشیا کپ،بھارت نے یو اے ای کو78رنز سے ہرا دیا
July 21, 2024

 سری لنکا کے شہر دمبولا میں جاری خواتین کے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کو اٹھہتر رن سے ہرا دیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسو ایک رن بنائے۔

جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 123 رن بناسکی۔