فائل فوٹو۔
ترکمانستان کے وزیر خارجہ RASIT MEREDOW کل سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔
وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جامع مذاکرات اور پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
فریقین بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کریں گے۔
اس موقع پر علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔