چین پاکستان اقتصادی راہداری دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی گوادر عالمی تجارتی مرکز بننے کیلئے تیار ہے۔
گوادر سی پیک کے بڑے منصوبوں میں 23کروڑ ڈالر کی لاگت سے گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ، 17کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی لاگت سے ایسٹ بے ایکسپریس وے ، 30 کرور ڈالر کی سرمایہ کاری سے گوادر بندرگاہ اور10 کروڑ ڈالر کی لاگت سے چین پاکستان دوستی ہسپتال شامل ہیں۔
پہلا اور دوسرا فری زون دوہزار دوسواکاسی ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔