Thursday, 27 March 2025, 07:58:54 am
 
خواتین ایشیاکپ،سری لنکا نے ملائیشا کو ہرادیا
July 22, 2024

خواتین ایشیا کپ میں سری لنکا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ملائیشیا کو ہرادیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔جواب میں ملائیشیا کی پوری ٹیم چالیس رنز پر آوٹ ہوگئی۔

آج دوسرے میچ میں شام ساڑھے چھ بجے بنگلہ دیش کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا۔

پاکستان اپنا اگلا میچ کل دمبولا میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا ۔