Wednesday, 23 April 2025, 06:55:18 pm
 
ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
July 22, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے آج(پیر) اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کاروباردوست ماحول کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے فروغ اور حکومتی ڈھانچے کی استعدادکار بہتر بنانے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔