Thursday, 27 March 2025, 09:28:48 am
 
سمندر پار پاکستانیوں کو60 روز میں پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ
July 22, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار کی زیرصدارت آج(پیر) اسلام آباد میں ایک اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود سے متعلق امور کاجائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم کو سیکرٹری داخلہ، امیگریشن اور پاسپورٹ کے محکمے ڈائریکٹرجنرل نے پاسپورٹ کے بروقت اجراء کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ دی۔

نائب وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی گئی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 60 روز کے اندر پاسپورٹ جاری کیاجائے گا۔