ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف آج سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کررہے ہیں۔
وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے تفصیلی مذاکرات کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
فریقین بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کریں گے۔
اس موقع پر علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔