پاکستان کوسٹ گارڈ کی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی
بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادرمیں خفیہ اطلاع پر پاکستان کوسٹ گارڈ نے ایک مشکوک کشتی قبضے میں لے لی۔
کشتی کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں آئس برآمدکرلی گئی براآمد کی جانے والی آئس کا وزن273کلو گرام ہے جبکہ اس کی مالیت54.3 ملین ڈالر ہے ۔
پاکستان کوسٹ گارڈ مستقبل میں بھی منشیات اور اسمگلنگ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے ۔