Saturday, 21 December 2024, 11:23:07 pm
 
کشمیرپربھارتی قبضے کیخلاف دنیا بھر میں کشمیریوں نےیوم سیاہ منایا
October 27, 2024

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا تاکہ دنیا کو اپنی سرزمین پر بھارت کے ناجائز قبضے کو مسترد کرنے کا پیغام دیا جا سکے۔

27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوجیوں نے تقسیم کے منصوبے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کیا اور کشمیریوں کی مرضی کے خلاف خطے پر قبضہ کر لیا۔

آج بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔

پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد کئے گئے۔