Friday, 29 March 2024, 06:11:07 am
ملک میں انتخابات مقررہ وقت پرہوںگے، احسن اقبال
May 29, 2023

فائل فوٹو

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک میں انتخابات مقررہ وقت پرہوںگے۔

انہوں نے آج(پیر) لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ نون کی قیادت نے مشکل حالات میں جیلوں کا سامنا کیا اور کبھی واویلا نہیں کیا ۔احسن اقبال نے کہاکہ کوئی محب وطن پی ٹی آئی کے بیرون ملک سوشل میڈیا کی جانب سے ملک کے دفاعی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی حمایت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ ملکی اداروں پر حملوں کو سیاسی احتجاج قرارنہیں دیاجاسکتا۔احسن اقبال نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی کارکن سیاست اور جمہوریت کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردارادا کرے گا تو وہ جمہوریت کا حصہ تصور کیا جائے گا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کی تمام شرائط مان لی ہیں اورجلد ہی معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی جس سے منڈی میں بے یقینی کی صورتحال کا یقینا خاتمہ ہوگا۔