Saturday, 27 July 2024, 09:04:41 am
آسٹریلیا کیخلاف سیریز چیلنج ہے،شان مسعود
November 29, 2023

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے چیلنج ہے، بابر اعظم ہمارے بہترین بلے باز ہیں، ان کی پوزیشن کو کوئی نہیں چھیڑے گا، ان کا نمبر 4 ہے اور ٹیم ہمیشہ اپنے بہترین بلے باز کے گرد بنتی ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ صائم ایوب کو ان کی محنت کا پھل ملا ہے۔