Friday, 17 May 2024, 10:45:10 pm
پاکستان اور چین کے ذرائع ابلاغ کو دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو اُجاگر کرنے کیلئے موثر کردار جاری رکھنا چاہئے، چین
December 29, 2020

چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے ذرائع ابلاغ کو دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور سدابہار دوستی کو اُجاگر کرنے کیلئے موثر کردار جاری رکھنا چاہئے۔

آج (منگل)بیجنگ میں ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان WANG WENBIN نے امیدظاہر کی کہ دونوں ممالک میں صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے احباب اس حوالے سے اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ورچوئل تقریب میں شریک ہونے والے Think Tanks کے علاوہ تقریباً سو لوگوں نے شرکت کی جس میں دونوں ممالک کے سفیروں نے دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفاد کے لئے چین اور پاکستان کے مابین دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔