Wednesday, 05 February 2025, 12:51:37 pm
 
حریت کانفرنس کی بھارتی جیلوں میں زیرحراست کارکنوں کی حالت زارپرتشویش
January 30, 2025

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور بھارت بھر کی جیلوں میں غیر انسانی حالات میں رکھے ہوئے غیر قانونی زیر حراست حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی ناگفتہ بے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سرینگر میں جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے انکار کی پر زور مذمت کی اور اسے بین الاقوامی انسانی حقوق کے چارٹرز کے تحت دیے گئے قیدیوں کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔

اے پی ایچ سی کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل ایمنسٹی انٹر نیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور ہلا ل احمر کی بین الاقوامی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ بھارت اور بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظربند افراد کی حالت زار کا فوری نوٹس لیا جائے ۔