وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کا جمہوری عمل سے گہرا تعلق ہے کیونکہ ان سے جمہوریت کو بہتر اور پائیدار بنانے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے آج (منگل) ایک ٹویٹ میں کہا کہ جب سیاسی رہنما اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے میز پر بیٹھتے ہیں تو بہت سی سیاسی و آئینی پیشرفت رونما ہوتی ہیں۔تاہم وزیراعظم نے کہا کہ ان انتشار پسندوں اور جلاو گھیراو کرنے والوں میں فرق ہے جو سیاستدانوں کے لبادے میں ملک کی علامتوں پر حملہ کریں ان سے مذاکرات نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ان کی شرپسندانہ کارروائیوں پر جواب دہ بناناچاہیے اورایسا ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ہوتا ہے۔