پاک فوج کے تعاون سے پشاور میں خصوصی بچوں کیلئے قائم امید اسپیشل ایجوکیشن سکول میں ایک سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا۔
کور کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پشاور اور نوشہرہ کے سکولوں سے نوے خصوصی بچوں نے سپورٹس گالا میں حصہ لیا۔
بچوں کے درمیان کرکٹ، بیٹمنٹن اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔