پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
چین کے شہر گوانگ ژو میں پانچویں پاکستان انویسٹمنٹ اینڈ بزنس انوائرمنٹ ایکسچینج فورم 2026 کا انعقاد کیا گیا۔
فورم میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پالیسی مذاکرات، سرمایہ کاری منصوبوں کی پیشکش، صنعتی معاہدوں، بی ٹو بی ملاقاتوں اور مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
الیکٹرک گاڑیوں، بیٹری مینوفیکچرنگ، تعمیراتی سامان، فرنیچر، پائن نٹس اور میڈیکل و بزنس ٹورازم کے شعبوں میں پانچ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
فورم میں سی پیک کے تحت صنعتی اور انفراسٹرکچر تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات بھی اجاگر کیے گئے۔
توانائی، ای کامرس، تعمیراتی سامان، فرنیچر اور فوڈ پروسیسنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیش کیے گئے۔
پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے تجارتی روابط، نئی سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داریاں دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کو نئی جہت دے رہی ہیں۔