یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں نے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں اور وطن سے وفاداری کو سلام پیش کرتے ہوئے ملکی سلامتی، خودمختاری اور قومی اتحاد کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں نے شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم، کردار، نظم و ضبط اور قومی اتحاد کے ذریعے دشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں گے۔
کشمیری نوجوانوں نے کہا کہ ستمبر 1965 میں لاہور سے چونڈہ تک قوم اور مسلح افواج نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید سمیت تمام شہدا کی قربانیاں نئی نسل کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔
کشمیری نوجوانوں کے مطابق 1965 کی جنگ میں کشمیر کے محاذ پر پاک فوج کے جوانوں نے بھی بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے بھارتی پراکسیز اور فتنہ پرور عناصر کے خلاف لڑنے والے جوانوں کو بھی سلام پیش کیا۔
نوجوانوں نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کسی دبا کو قبول نہیں کرتا۔
انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو باہمی سلامتی کے عزم کا عکاس قرار دیا۔
کشمیری نوجوانوں نے دشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنے اور قومی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔