Friday, 04 September 2026, 12:33:07 pm
 

مزید خبریں

 
یوم دفاع وشہدا،پاک فوج،فرنٹیئرکوراورخیبرپختونخوا پولیس ملک وقوم کی حفاظت کیلئے پرعزم
September 04, 2026

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فوج، فرنٹیئر کور اور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں نے وطن کی حفاظت اور ملک و قوم کیلئے جان نچھاور کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے پیغام میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کہا کہ وہ پاک سرزمین کی سرحدوں کے امین اور اس کے رکھوالے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وطن کے جاں نثاروں کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل ہے۔

سکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ دشمن نے جب بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا، قوم اور سکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس کی حقیقی منزل تک پہنچانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کے تمام خوابوں کو قوم کے نام کرکے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک پہنچانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کے عزم سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ملک کو درپیش ہر قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سینہ سپر ہیں۔