Saturday, 05 September 2026, 11:39:32 am
 

مزید خبریں

 
ملک میں نئے صوبوں اورانتظامی یونٹس کے قیام کی نوجوان نسل بھی حامی
September 05, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ایک پول میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں رائے دی۔

طلبہ کی اکثریت نے نئے انتظامی یونٹس کو بہتر گورننس، مثر انتظامی نظام اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری قرار دیا۔

طلبہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے عوامی مسائل جلد حل ہوں گے، اعلی حکام تک رسائی آسان ہوگی اور عوام و ریاستی اداروں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے انتظامی یونٹس سروس ڈیلیوری بہتر بنانے، صحت و تعلیم کی سہولیات میں اضافے اور جرائم میں کمی لانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

طلبہ کے مطابق نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے ملک میں پائیدار ترقی، علاقائی توازن اور بہتر نظم و نسق کو فروغ ملے گا۔