پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کر رہی ہے، جس کا آغاز جمعے سے دبئی میں ہو گیا ہے۔
کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستان اپنا افتتاحی میچ منگل کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پانچ ستمبر جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ سات ستمبر کو ہوگا۔
ٹورنامنٹ تیرہ ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں ہر گروپ سے دو سرفہرست ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔