Wednesday, 05 February 2025, 01:52:31 pm
 
حکومت کا آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
February 01, 2025

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

فنانس ڈویژن کی پریس ریلیز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت سات روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت دو سو ستاون روپے تیرہ پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت دو سو سڑسٹھ روپے پچانوے پیسے ہوگی۔

نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہیں۔