Wednesday, 05 February 2025, 11:56:56 am
 
امن مشق دوہزارپچیس بحری ملکوں کوسمندری خطرات سے نمٹنے کیلئے ایک جگہ جمع کرے گی
February 05, 2025

امن مشق دوہزارپچیس بحری ملکوں کو محفوظ اور پائیدار طریقہ کار اپنانے، تجربات کا اشتراک کرنے اور سمندری خطرات سے اجتماعی طور پر نمٹنے کے لئے ایک جگہ جمع کرے گی۔

یہ بات کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ امن مشق میں عالمی برادری کی بڑھتی ہوئی شرکت باہمی تعاون پر مبنی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر عالمی برادری کے اعتماد

کی عکاسی کرتی ہے۔ادھر مشق کا نواں ایڈیشن رواں ماہ کی سات سے گیارہ تاریخ تک طے ہے جس میں ساٹھ سے زائد ممالک بحری وہوائی جہازوں، اسپیشل آپریشنز فورسز، EODمیرین ٹیموںاور مبصرین سمیت

شرکت کریں گے۔

امن مشق دوہزارپچیس کے ساتھ پہلا امن ڈائیلاگ بھی منعقد کیا جائے گا۔