Tuesday, 05 March 2024, 08:44:21 am
مقبوضہ جموں وکشمیر میں گستاخانہ ویڈیو کی پوسٹ کرنے کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے
December 01, 2023

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں ایک غیرکشمیری ہندو طالبعلم کی طرف سے حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیینۖ کی شان میں گستاخانہ ویڈیو کی پوسٹ کرنے کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی جس کی تمام حریت پسند تنظیموں نے حمایت کی۔ہڑتال میں غیرقانونی و ظالمانہ گرفتاریوں اور کالے قانون کے تحت طلباء کی حراست، سرکاری ملازمین کی برطرفیوں اور مقبوضہ جموںکشمیر میں لوگوں کی جائیدادوں کی ضبطگی کے خلاف بھی احتجاج کیا جائیگا۔