Sunday, 05 January 2025, 03:53:07 am
 
پاک فوج ،ایف سی کا قبائلی نوجوانوں کیلئے صحت مندسرگرمیوں کاسلسلہ جاری
January 02, 2025

پاک فوج ،فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا اورضلعی انتظامیہ نے قبائلی نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض نے شمالی وزیر ستان میں بین الاضلاعی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والی خیبر اور باجوڑ کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی طور پر پشاور کے بالا حصار قلعہ میں مدعو کیا ہے۔

میجر جنرل انجم ریاض نے نوجوان کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ایسے ٹورنامنٹس کے انعقادکا مقصد قبائلی نوجوانوں کی صلاحیتیں ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میںمتعارف کرانا ہے۔

قبائلی نوجوانوں نے حوصلہ افزائی کرنے پر فرنٹیئر کور نارتھ کے سینئر حکام سے اظہار تشکر کیا۔