بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
وقف ترمیمی بل 2024ء بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے لوک سبھا میں پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو مظالم' پرتشدد واقعات اور قبرستانوں کے مقامات پر تجاوزات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔